Al-Waqi’ah 56:30
The Inevitable واقعہ ہونے والی قیامت · الواقعة · Meccan · Ayah 30 of 96
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَظِلّٖ مَّمۡدُودٖوَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ ٣٠ۙ
English (Sahih International)
And shade extended
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 30{ وَّظِلٍّ مَّمْدُوْدٍ۔ } ”اور پھیلے ہوئے سائے۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 56:8 to 56:40.
اصحاب الیمین (دائیں طرف والے) سے مراد عام اہل جنت ہیں۔ اس میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو اپنے عقیدہ اور کردار کے اعتبار سے صالح تھے۔ ان کو ایمانی اعتبار سے اگرچہ اعلی شعوری درجہ حاصل نہ تھا تاہم وہ خدا ورسول کے لیے مخلص تھے اور اپنی زندگی میں انصاف اور خدا ترسی کے راستہ پر قائم رہے۔ اس گروہ میں دور اول کے بھی کافی لوگ ہوں گے اور دور ثانی کے بھی کافی لوگ۔