Al-Qalam 68:26
The Pen قلم · القلم · Meccan · Ayah 26 of 52
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَفَلَمَّا رَاَوْهَا قَالُوْٓا اِنَّا لَضَا࢜لُّوْنَ ٢٦ۙ
English (Sahih International)
But when they saw it, they said, “Indeed, we are lost
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
مگر جب باغ کو دیکھا تو کہنے لگے “ہم راستہ بھول گئے ہیں
Themes
Parables & Amthal · Lessons from History
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 26{ فَلَمَّا رَاَوْہَا قَالُوْٓا اِنَّا لَضَآلُّوْنَ۔ } ”پھر جب انہوں نے اس باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو کہیں بھٹک گئے ہیں۔“ فوری طور پر تو وہ یہی سمجھے کہ وہ اندھیرے میں راستہ بھول کر کسی اور جگہ آگئے ہیں اور یہ ان کا باغ نہیں ہے۔ پھر جب انہیں اصل صورت حال کا ادراک ہوا تو کہنے لگے :
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 68:8 to 68:33.
اس دنیا میں آدمی جو کچھ کماتا ہے۔ وہ بظاہر کھیت سے یا اور کسی چیز سے ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر حقیقۃً وہ خدا کا دیا ہوا ہوتا ہے۔ جو شخص اس کو خدا کا عطیہ سمجھے اور اس میں دوسرے بندگان خدا کا حصہ نکالے اس کی کمائی میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔ اور جو شخص اپنی کمائی کو اپنی لیاقت کا نتیجہ سمجھے اور دوسروں کا حق انہیں دینے پر راضی نہ ہو۔ اس کی کمائی اس کو فائدہ نہ دے سکے گی۔ یہ خدا کا اٹل قانون ہے۔ کبھی وہ کسی کے لیے دنیا میں بھی ظاہر ہوجاتا ہے اور آخرت میں تو لازماً وہ ہر ایک کے حق میں ظاہر ہوگا۔