Al-Qalam 68:31
The Pen قلم · القلم · Meccan · Ayah 31 of 52
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَقَالُوْا يٰوَيْلَنَا͏ٓ اِنَّا كُنَّا طٰغِيْنَ ٣١
English (Sahih International)
They said, “O woe to us; indeed we were transgressors
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
آخر کو انہوں نے کہا “افسوس ہمارے حال پر، بے شک ہم سرکش ہو گئے تھے
Themes
Parables & Amthal · Tawbah · Oppression
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
This commentary is for ayaat 68:30 and 68:31.
آیت 30{ فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ۔ } ”پھر وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔“ اب وہ اپنی گمراہی اور شومئی قسمت کی ذمہ داری آپس میں ایک دوسرے کے سر تھوپنے لگے۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 68:8 to 68:33.
اس دنیا میں آدمی جو کچھ کماتا ہے۔ وہ بظاہر کھیت سے یا اور کسی چیز سے ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ مگر حقیقۃً وہ خدا کا دیا ہوا ہوتا ہے۔ جو شخص اس کو خدا کا عطیہ سمجھے اور اس میں دوسرے بندگان خدا کا حصہ نکالے اس کی کمائی میں اللہ تعالیٰ برکت عطا فرمائے گا۔ اور جو شخص اپنی کمائی کو اپنی لیاقت کا نتیجہ سمجھے اور دوسروں کا حق انہیں دینے پر راضی نہ ہو۔ اس کی کمائی اس کو فائدہ نہ دے سکے گی۔ یہ خدا کا اٹل قانون ہے۔ کبھی وہ کسی کے لیے دنیا میں بھی ظاہر ہوجاتا ہے اور آخرت میں تو لازماً وہ ہر ایک کے حق میں ظاہر ہوگا۔