An-Nazi’at 79:17
Those who drag forth زور سے کھینچنے والے · النازعات · Meccan · Ayah 17 of 46
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰاِذْهَبْ اِلٰي فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰي ١٧ؗۖ
English (Sahih International)
Go to Pharaoh. Indeed, he has transgressed
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
کہ “فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے
Themes
Prophet Musa · Fir’awn (Pharaoh) · Oppression · Da’wah
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 17{ اِذْہَبْ اِلٰی فِرْعَوْنَ اِنَّہٗ طَغٰی۔ } ”کہ جائو فرعون کے پاس ‘ وہ بہت سرکش ہوگیا ہے۔“ حضرت موسیٰ علیہ السلام اس حکم کے تحت اللہ تعالیٰ کے رسول کی حیثیت سے فرعون کے پاس گئے تھے۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 79:1 to 79:26.
فرعون اور اس طرح کے دوسرے منکرین کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو شخص حقیقت واقعہ کا انکار کرے وہ لازما اس کی سزا پا کر رہتا ہے۔ یہ تاریخی مثالیں آدمی کی عبرت کے لیے کافی ہیں۔ مگر کوئی عبرت کی بات صرف اس شخص کے لیے عبرت کا ذریعہ بنتی ہے جو اندیشہ کی نفسیات رکھتا ہو۔ جو کسی عمل کو اس کے انجام کے اعتبار سے دیکھے، نہ کہ صرف اس کے آغاز کے اعتبار سے۔