As-Saffat 37:159
Those who set the Ranks صف باندھنے والے · الصافات · Meccan · Ayah 159 of 182
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
سُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَسُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَ ١٥٩ۙ
English (Sahih International)
Exalted is Allah above what they describe
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
(اور وہ کہتے ہیں کہ) “اللہ اُن صفات سے پاک ہے
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 159{ سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یَصِفُوْنَ } ”اللہ پاک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 37:158 to 37:166.
گمراہ قومیں جنات کے بارے میں اس طرح کا عقیدہ رکھتی ہیں گویا کہ جنات خدا کے حریف اور مد مقابل ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جنوں کے ہاتھ میں بدی کی طاقتیں ہیں اور فرشتوں کے ہاتھ میں نیکی کی طاقتیں۔ یہ دونوں جس کو چاہیں مصیبت میں ڈال دیں اور جس کو چاہیں کامیاب بنادیں۔ جیسا کہ مجوس خدائی میں ثنویت کے قائل ہیں۔ ان کے نزدیک یزداں نیکی کا خدا ہے اور اہرمن برائی کا خدا۔
انسان اپنے جھوٹے مفروضات کی بناپر دنیا میں فرشتوں کی عبادت کرتاہے۔ اور خود فرشتوں کا حال یہ ہے کہ وہ اللہ کے حضور تابعدار خادم کی طرح صف بستہ کھڑے رہتے ہیں اور ہر وقت صرف ایک اللہ کی بڑائی کا اعلان کرتے ہیں۔