As-Saffat 37:23
Those who set the Ranks صف باندھنے والے · الصافات · Meccan · Ayah 23 of 182
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهۡدُوهُمۡ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلۡجَحِيمِمِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَاهْدُوْهُمْ اِلٰي صِرَاطِ الْجَحِيْمِ ٢٣
English (Sahih International)
Other than Allah, and guide them to the path of Hellfire
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 23 مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ } ’ اللہ کے سوا“{ فَاہْدُوْہُمْ اِلٰی صِرَاطِ الْجَحِیْمِ } ”پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھائو !“ اب ذرا جہنم کے راستے کی طرف ان کی راہنمائی کرو ‘ ان کو escort کرو۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 37:19 to 37:26.
موجودہ دنیا میں اگلی زندگی کا معاملہ ایک خبر کے طور پر بتایا جارہا ہے۔ آدمی اس خبر کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ مگر آخرت میں اگلی زندگی کا معاملہ ایک سنگین حقیقت بن کر لوگوں کے اوپر ٹوٹ پڑے گا۔ اس وقت آدمی اپنی سرکشی بھول کر اپنے آپ کو خداکے سامنے ڈال دے گا۔ یہ ناقابلِ بیان حد تک ہولناک منظر ہوگا۔ اس وقت میدان حشر میں لوگوں کا جو حال ہوگا اس کا ایک نقشہ ان آیتوں میں دیاگیا ہے۔