Ad-Dukhan 44:32
The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 32 of 59
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
وَلَقَدِ ٱخۡتَرۡنَٰهُمۡ عَلَىٰ عِلۡمٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَوَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰي عِلْمٍ عَلَي الْعٰلَمِيْنَ ٣٢ۚ
English (Sahih International)
And We certainly chose them by knowledge over [all] the worlds
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
اور اُن کی حالت جانتے ہوئے، اُن کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی
Themes
Bani Israil · Knowledge & Wisdom
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 32 { وَلَقَدِ اخْتَرْنٰـہُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ } ”اور ہم نے علم رکھنے کے باوجود اُن بنی اسرائیل کو اقوامِ عالم پر ترجیح دی تھی۔“ بنی اسرائیل کی تمام خرابیاں اور کوتاہیاں ہمارے علم میں تھیں۔ اس کے باوجود ہم نے دنیا کی تمام اقوام پر انہیں فضیلت دے کر برگزیدہ کیا تھا۔ بنی اسرائیل کی اس فضیلت کا ذکر قرآن حکیم میں بار بار آیا ہے۔ سورة البقرۃ میں یہ آیت دو مرتبہ 47 اور 122 آئی ہے : { یٰـبَنِیْٓ اِسْرَآئِ یْلَ اذْکُرُوْا نِعْمَتِیَ الَّتِیْٓ اَنْعَمْتُ عَلَیْکُمْ وَاَنِّیْ فَضَّلْتُکُمْ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ 4 } ”اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میرے اس انعام کو جو میں نے تم پر کیا اور یہ کہ میں نے تمہیں فضیلت عطا کی جہان والوں پر۔“ قرآن کریم خصوصی طور پر سورة البقرۃ میں بنی اسرائیل کے بڑے بڑے جرائم بھی ِگنوائے گئے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ان پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی مہربانی کی وجہ یہ تھی کہ ان کا سواد اعظم مسلسل توحید سے چمٹا رہا تھا۔ اگرچہ گاہے بگاہے ان میں مشرکانہ نظریات و اوہام بھی پنپتے رہے لیکن ان کی اکثریت بہر حال توحید پر قائم رہی۔ مثلاً ایک زمانے میں ان کے درمیان ایک ایسا طبقہ پیدا ہوگیا تھا جو حضرت عزیر علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا مانتا تھا لیکن اس دور میں بھی مجموعی طور پر ان میں سے اکثر لوگ توحید پرست ہی رہے۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 44:30 to 44:33.
دنيا ميں ايك قوم كا گرنا اور دوسري قوم كا ابھرنا اتفاقی طورپر نهيں هوتا۔ اور نه اس كا مطلب يه هے كه ايك ظالم قوم اپني ظالمانه كارروائيوں سے دوسري قوم پر غالب آگئي۔ يه تمام تر خدا كے فيصلے كے مطابق هوتا هے۔ يه خدا هے جو اپنے فيصله كے تحت ايك كے ليے مغلوبيت كا اور دوسرے كے لیے غلبه كا فيصله كرتاهے۔ اور وه جو كچھ فيصله كرتاهے اپنے علم كي بنا پر كرتا هے، نه كه اَلل ٹپ طور پر۔
علم الهي كے مطابق فيصله هونے كا مطلب دوسرے لفظوں ميں يه هے كه جو كچھ هوتا هے بربنائے استحقاق هوتا هے۔ خدا اپنے كلي علم كے تحت قوموں كو ديكھتا هے۔ پھر وه جس كو بااستحقاق پاتا هے اس كے حق ميں غلبه كا فيصله كرتاهے اور جس كو بے استحقاق ديكھتا هے اس كو مغلوب ومعزول كرديتاهے۔
اقوام كي زندگي ميں ايسي نشانياں ظاهر هوتي هيں جو يه بتاتي هيں كه ان كے ساتھ جو فيصله هوا هے وه خدا كي طرف سے هوا هے۔ اگر آدمي كي بصيرت زنده هو تو وه ان نشانيوں ميں ان اسباب كي جھلك پالے گا جس كے تحت خدا نے قوموں كے حق ميں اپنا فيصله صادر فرمايا هے۔