Ad-Dukhan 44:36

The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 36 of 59

Prev 44:35 Next 44:37

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

فَأۡتُواْ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَفَاْتُوْا بِاٰبَا࢜ىِٕنَا͏ٓ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ ۝٣٦

English (Sahih International)

Then bring [back] our forefathers, if you should be truthful

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

اگر تم سچے ہو تو اٹھا لاؤ ہمارے باپ دادا کو

Themes

Resurrection · Kufr

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 36 { فَاْتُوْا بِاٰبَآئِنَآ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ } ”تو لائو ذرا ہمارے آباء و اَجداد کو ‘ اگر تم سچے ہو !“ اپنے موقف کے حمایت میں وہ لوگ یہ دلیل دیتے کہ اگر تم بعث بعد الموت کے عقیدے کو سچ مانتے ہو تو ذرا ہمارے فوت شدہ آباء و اَجداد کو زندہ کر کے دکھائو !

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 44:34 to 44:37.

هردور ميں انسان كي گمراهي كي جڑ يه رهي هے كه اس نے موت كے بعد زندگي ميں اپنا يقين كھوديا۔ كچھ لوگوں كي بے يقيني كا اظهار ان كي زبان سے بھي هوجاتا هے، اور كچھ لوگ زبان سے نهيں كهتے۔ مگر ان كا دل اس يقين سے خالي هوتا هے كه انھيں مركر دوباره اٹھنا هے اور الله كے سامنے اپنے اعمال كا حساب ديناهے۔

اس غلط فهمي كا نفسياتي سبب اكثر يه هوتا هے كه دنيا ميں اپني مضبوط حيثيت كو ديكھ كر آدمي گمان كرليتا هے كه وه كبھي بے حيثيت هونے والا نهيں۔ حالانكه پچھلي قوموں كے واقعات اس فريب كي ترديد كرنے كے ليے كافي هيں۔

تبع قديم يمن كے حمير قبيله كے بادشاهوں كا لقب تھا۔ 300 قبل مسيح سے

115

قبل مسيح تك ان كو عروج حاصل رها۔ قديم عرب ميں ان كي عظمت كا بڑا چرچا تھا۔ قرآن كے ابتدائي مخاطبين (قريش) كے ليے قوم تبع كا ابھرنا اور گرنا ايك معلوم اور مشهور بات تھي۔ يه ان كے ليے اس بات كا ثبوت تھاكه اس دنيا ميں مجازات كا قانون جاري هے۔ اسي طرح تمام لوگوں كے لیے كوئي نه كوئي ’’قوم تبع‘‘ هے جو اپنے انجام سے ان كو سبق دے رهي هے۔ مگر انسان هميشه يه كرتا هے كه اس طرح كے واقعات كو عادت كے مطابق هونے والا واقعه سمجھ ليتاهے۔ اس كا نتيجه يه هوتا هے كه وه ان سے وه سبق نهيںلے پاتا جو ان كےاندر خدا نے چھپا ركھا تھا۔

Tafsir Notes