Ad-Dukhan 44:49
The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 49 of 59
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
ذُقۡ إِنَّكَ أَنتَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡكَرِيمُذُقْۚۙ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْكَرِيْمُ ٤٩
English (Sahih International)
[It will be said], “Taste! Indeed, you are the honored, the noble
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
چکھ اس کا مزا، بڑا زبردست عزت دار آدمی ہے تُو
Themes
Jahannam · Arrogance & Humility
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 49 { ذُقْ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْکَرِیْمُ۔ } ”اب چکھو ! تم تو بڑے طاقتور ‘ بہت معزز تھے نا !“ ہاں اے ابوجہل ! تمہیں اپنی سرداری اور جتھے ّداری پر بڑا فخر تھا نا ! اور ولید بن مغیرہ ! تم بھی تو اپنی دولت اور جوان بیٹوں کے َبل پر بڑے اکڑتے تھے نا ! آج جہنم کی آگ ‘ زقوم کے کھانے اور کھولتے ہوئے پانی کے عذاب کا مزا چکھو ! اب یہی تم لوگوں کا مقدر ہے۔
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 44:43 to 44:50.
يهاں اور دوسرے مقامات پر جهنم كي جو تصوير قرآن ميں پيش كي گئي هے وه هر زنده شخص كو تڑپا دينے كے لیے كافي هے۔ جو شخص بھي اپنے مستقبل كے بارے ميں سنجيده هو ا س كو يه الفاظ هلاكر ركھ ديں گے۔ وه جهنمي راستے كو چھوڑ كر جنتي راستے كي طرف دوڑ پڑے گا۔
مگر جو لوگ حقيقتوں كے بارے ميں سنجيده نه هوں، جو صرف اپني خواهشات كو جانتے هوں اور ان كي اپني خواهشات كے باهر حقائق كي جو دنيا هے اس كے بارے ميں وه غور كرنے كي ضرورت محسوس نه كرتےهوں، وه اس خبر كو سنيں گے اور اس كو نظر انداز كرديں گے۔ ايسے لوگوں كے ليےيه الفاظ ايسے هي هيں جيسے پتھر پر پاني ڈالا جائے اور وه اس كے اندرون كو تركيے بغير بهه جائے۔