Ad-Dukhan 44:56
The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 56 of 59
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلۡمَوۡتَ إِلَّا ٱلۡمَوۡتَةَ ٱلۡأُولَىٰۖ وَوَقَىٰهُمۡ عَذَابَ ٱلۡجَحِيمِلَا يَذُوْقُوْنَ فِيْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰيۚ وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِيْمِ ٥٦ۙ
English (Sahih International)
They will not taste death therein except the first death, and He will have protected them from the punishment of Hellfire
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
وہاں موت کا مزہ وہ کبھی نہ چکھیں گے، بس دنیا میں جو موت آ چکی سو آ چکی اور اللہ اپنے فضل سے،
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 56 { لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْہَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَۃَ الْاُوْلٰی وَوَقٰٹہُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ } ”وہ نہیں چکھیں گے اس میں موت سوائے اس پہلی موت کے ‘ اور اللہ نے انہیں بچالیا ہے جہنم کے عذاب سے۔“ دنیا میں انہیں جو موت آئی تھی وہی ان کی آخری موت ہوگی ‘ اب انہیں موت کی سختی کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور جنت میں ان کا قیام ہمیشہ ہمیش کے لیے ہوگا۔ اَللّٰھُمَ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ ! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اپنے ان بندوں میں شامل کرلے ‘ آمین !
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 44:51 to 44:57.
ان الفاظ ميں انسان كي پسند كي اس دنيا كي تصوير هے جو اس كے خوابوں ميں بسي هوئي هے۔ هر آدمي اپني پسند كي اس دنيا كو پانا چاهتا هے۔ مگر موجوده دنيا ميں وه اس كو حاصل نهيں كرپاتا ۔ يه خوابوں كي دنيا مزيد اضافه كے ساتھ اس كو جنت ميں حاصل هوجائے گي۔
هر قسم كے ڈر سے خالي يه دنيا ان لوگوں كو ملے گي جو دنيا ميں الله سے ڈرے تھے۔ ابدي نعمتوں سے بھري هوئي يه زندگي ان كا حصه هوگي جنھوںنے اس كي خاطر دنيا كي وقتي نعمتوں كو قربان كيا تھا۔ آخرت كي اس عظيم كاميابي ميں وه لوگ داخل هوں گے جنھوں نے اس كو پانے كے ليے اپني دنيا كي كاميابي كو خطره ميں ڈالنے كاحوصله كيا تھا۔