Ad-Dukhan 44:7

The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 7 of 59

Prev 44:6 Next 44:8

Recited by Mishary Rashid Alafasy

Arabic

رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَآۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَرَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَاۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِيْنَ ۝٧

English (Sahih International)

Lord of the heavens and the earth and that between them, if you would be certain

Urdu (Syed Abul A’la Maududi)

آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اُس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو

Themes

Tawheed · Signs in Creation

Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad

آیت 7 { رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا 7 اِنْ کُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ } ”آسمانوں اور زمین کا رب اور جو کچھ ان کے مابین ہے۔ اگر تم یقین کرنے والے ہو !“ یقینا ساری کائنات کا پروردگار اور مالک اللہ ہی ہے۔ اس حقیقت کو مان لینا تو آسان ہے لیکن دل کی گہرائیوں میں اس کا یقین بٹھانا انسان کے لیے بہت مشکل ہے۔ انسان کا نفس اس سلسلے میں اسے قدم قدم پر دھوکہ دیتا ہے کہ فلاں چیز میری ہے اور فلاں چیز کا مالک میں ہوں۔ بہر حال ہمیں دل سے یقین کرلینا چاہیے کہ ہرچیز اللہ کی ہے اور وہی ہر شے کا مالک ہے : ؎ ایں امانت چند روزہ نزد ماست در حقیقت مالک ِ ہر شے خدا ست !گویا ہر انسان کی جان ‘ اس کا جسم ‘ جسم کے اعضاء اور زیر استعمال اشیاء وغیرہ اس کے پاس چند روز کے لیے امانت ہیں۔ حقیقت میں ان سب کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ آخرت میں ان میں سے ایک ایک امانت کا حساب لیا جائے گا اور اس حساب کے دوران انسان کے اپنے اعضاء اپنے مالک حقیقی کے سامنے اس کے خلاف گواہیاں دیں گے۔

Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan

This commentary is for ayaat 44:1 to 44:8.

قرآن كا كتاب مبين هونا خود اس بات كي دليل هے كه وه خدا كي كتاب هے۔ اور جب وه خدا كي كتاب هے تو اس كي خبريں اور پيشين گوئياں بھي قطعي هيں، ان كے باره ميں شک كي كوئي گنجائش نهيں۔

قرآن كے نزول كا آغاز ايك خاص رات كو هوا۔ يه رات اهم خدائي فيصلوں كے ليے مقرر هے۔ قرآن كا نزول كوئي ساده واقعه نه تھا۔ يه ايك نئي تاريخ كے ظهور كا فيصله تھا۔ يهي وجه هے كه ا س كو فيصله كي رات ميں نازل كياگيا۔ قرآن اولاً حق كا اعلان تھا۔ وه شرك كو باطل اور توحيد كو برحق بتانے كے لیے آيا۔ پھر وه اسي بنياد پر قوموں كے درميان فرق كرنے والا تھا۔ چنانچه يه فرق عملاً كياگيا۔ يهاں تك كه تاريخ ميں پهلي بار شرك كا دور ختم هوكر توحيد كا دور شروع هوگيا۔

Tafsir Notes