Ad-Dukhan 44:8
The Smoke دھواں · الدخان · Meccan · Ayah 8 of 59
Recited by Mishary Rashid Alafasy
Arabic
لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ رَبُّكُمۡ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلۡأَوَّلِينَلَا͏ٓ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحْيٖ وَيُمِيْتُؕ رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَا࢜ىِٕكُمُ الْاَوَّلِيْنَ ٨
English (Sahih International)
There is no deity except Him; He gives life and causes death. [He is] your Lord and the Lord of your first forefathers
Urdu (Syed Abul A’la Maududi)
کوئی معبود اُس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اُن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں
Themes
Tafsir: Bayan ul Quran Dr. Israr Ahmad
آیت 8 { لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ } ”اس کے سوا کوئی معبود نہیں ‘ وہی زندہ رکھتا ہے اور وہی مارتا ہے۔“ { رَبُّکُمْ وَرَبُّ اٰبَآئِکُمُ الْاَوَّلِیْنَ } ”وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے آباء واجداد کا بھی رب ہے۔“
Tafsir: Tazkirul Quran Maulana Wahiduddin Khan
This commentary is for ayaat 44:1 to 44:8.
قرآن كا كتاب مبين هونا خود اس بات كي دليل هے كه وه خدا كي كتاب هے۔ اور جب وه خدا كي كتاب هے تو اس كي خبريں اور پيشين گوئياں بھي قطعي هيں، ان كے باره ميں شک كي كوئي گنجائش نهيں۔
قرآن كے نزول كا آغاز ايك خاص رات كو هوا۔ يه رات اهم خدائي فيصلوں كے ليے مقرر هے۔ قرآن كا نزول كوئي ساده واقعه نه تھا۔ يه ايك نئي تاريخ كے ظهور كا فيصله تھا۔ يهي وجه هے كه ا س كو فيصله كي رات ميں نازل كياگيا۔ قرآن اولاً حق كا اعلان تھا۔ وه شرك كو باطل اور توحيد كو برحق بتانے كے لیے آيا۔ پھر وه اسي بنياد پر قوموں كے درميان فرق كرنے والا تھا۔ چنانچه يه فرق عملاً كياگيا۔ يهاں تك كه تاريخ ميں پهلي بار شرك كا دور ختم هوكر توحيد كا دور شروع هوگيا۔